Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
17/07/2009
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ! 
میری دعا ہے اللہ پاک ان تمام ساتھیوں پر رحمت فرمائیں جو انتیس رجب، تیس جولائی بروز جمعرات مجلس شکر میں شرکت کریں گے۔  اللہ پاک اپنے فضل سے ان سب کی مغفرت فرما اور ان پر خاص رحمت فرما جو اس مبارک مجلس کی کامیابی کے لئے دعائیں اور محنت کریں گے… 
والسلام
خادم
(مجلس شکر)
30/7/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ! 
تمام ساتھیوں کو فتح الجواد اور آج کی تقریب مبارک۔  ناقابل یقین خوشی… اور اللہ پاک کاایسا فضل جو ہمارے تصور سے بھی بہت اونچا ہے… ہمارے پاس شکر کے الفاظ نہیں…  نہ اس میں ہمارا کوئی کمال ہے… اللہ پاک نے بہت عظیم احسان فرمایا، تمام ساتھی شکرانے کے نفل ادا فرمائیں… میں سب کے لئے دل سے دعا گو ہوں… خصوصا جن ساتھیوں نے مجلس شکر کے لئے محنت کی… اللہ پاک آپ سب پر رحمت فرمائیں… اور دونوں جہانوں میں کامیاب فرمائیں… میں بھی آپ کی دعاؤں کا متمنی ہوں… شعبان کا چاند بھی نظر آگیا ہے… ساتھی چاند رات کے معمولات کا اہتمام کریں… اور رمضان مہم کی محنت میں جڑ جائیں… 
والسلام
خادم
(تقریب فتح الجواد واستقبال ماہ جدید)
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
پیارا رمضان جارہا ہے… کیا ہماری مغفرت ہوگئی؟… قیامت کا دن بہت سخت ہے… اورجہنم کی آگ بہت تیز ہے، بہت سخت ہے، بہت سخت… رمضان کا تھوڑا سا وقت رہ گیا… اے بھائیو!جہنم سے پناہ مانگ لو… اپنے لئے، میرے لئے،  پوری امت کے لئے…  اور ہم سب اس تھوڑے سے وقت کو قیمتی بنائیں… 
والسلام
خادم
(رمضان کریم)
6/8/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
پندرہ شعبان کی مبارک رات شروع ہے،  آپ سب سے دعا کی حقیقی گزارش ہے… اورآپ میں سے جس کسی کے حق میں مجھ سے کوئی کوتاہی یا غلطی ہوئی یامجھ سے جس کو کوئی تکلیف پہنچی تو میں بہت معذرت خواہ ہوں اور اللہ پاک سے استغفار کرتا ہوں… 
والسلام
خادم
19/08/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
اپنے ایمان اور جہاد کی حفاظت جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے… مال اس امت کافتنہ اور امتحان ہے… اللہ پاک نے اپنے پیغمبر ﷺ کے علاوہ کسی کو بھی اجتماعی مال پر کھلا اختیار نہیں دیا… اپنے پیغمبر ﷺ کو مال فئے پر کھلا اختیار دیا… مگر ان کو بھی کئی مصارف بتا دئیے… دوسروں کے مال پر کھلے اختیارکاشوق… ایمان اورجہاد کے لئے زہر قاتل ہے… اجتماعی فنڈ ہو، ریلیف فنڈ ہو یاکسی کی امانت ہو… یامال غنیمت۔ ان تمام اموال میں شریعت کے مطابق پابند ہوکر چلناہر مسلمان پر لازم ہے…  آپ میں سے جس  کے پاس بھی اجتماعی مال ہو… وہ اس کے بارے میں اللہ پاک سے ڈرے… جواس معاملے میں جتنی محنت کرے گااورظاہری ذلت گوارا کرے گاوہی اللہ پاک کی طرف سے عزت اور کامیابی پائے گا… اے پیارے ساتھیو!مدینہ پاک کی طرف سے آواز آرہی ہے کہ امانت کو لازم پکڑو… اورخیانت سے بچو، خیانت سے بچو، خیانت سے بچو… اللہ پاک مجھے اور آپ کو عمل کی توفیق عطا فرمائیں…  تاکہ قیامت کے دن آقا مدنی ﷺ چہرہ مبارک نہ پھیر لیں… آمین
والسلام
خادم
(خیانت سے احتراز)
12/09/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
آخری عشرہ کا آغاز مبارک ہو… اللہ پاک ہم سب کو جہنم سے نجات عطا فرمائیں… اوراپنی رضا اور جنت نصیب فرمائیں… جوساتھی رمضان مہم میں شریک ہیں ان پر خاص رحم فرمائیں… آخری عشر ے میں عبادت، تلاوت، نوافل اور رونا دھونا بڑھائیں… روزانہ ہر رات اور دن یہ دعا کم سے کم سو بار توجہ سے مانگیں… اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌتُحِّبُ الْعَفْوَفَاعْفُوْ عَنِّیْ بائیس رمضان کو فتح مبین کا شکر ادا کریںاوراسیر ساتھیوں کی رہائی کیلئے خاص دعائیں مانگیں۔ مرکز شریف میںاعتکاف بیٹھنے والوں کو بہت مبارک۔ اللہ پاک خاص رحمت فرمائیں۔  سب ساتھی اپنے شہداء بھائیوں کے لئے خوب ایصال ثواب کریں… اوران کے کام کو پورا کرنے کا مضبوط عزم کریں… میں آپ سب کے لئے دعا گو ہوں… مجھے بھی دعاؤں میں یادرکھنا… 
والسلام
خادم
(رمضان کریم)
12/11/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
جماعت کی اجتماعی قربانی مہم بہت مبارک عمل ہے… اس میں ان لوگوں کی خدمت ہوتی ہے جن کاعید کے دن اللہ پاک کے سوا کوئی سہارا نہیں ہوتا… یہ تمام لوگ اس بار بھی امید رکھتے ہیں… کہ جماعت ان کو اللہ پاک کی توفیق سے عید کی خوشی پہنچائے گی، مگر مہم ابھی تک کافی کمزور جارہی ہے… کل پانچ ہزار قربانیوں کی ضرورت ہے… سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ خوب دعا کریں،  زیادہ محنت کریں… اور اپنا اجر زیادہ سے زیادہ بڑھائیں… آپ کی تھوڑی سی محنت کتنے پاکیزہ چہروں کے آنسو پونچھ سکتی ہے… 
والسلام
خادم
(اجتماعی قربانی)
22/11/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
آپ تمام بھائی خوش نصیب ہیں…  ماشاء اللہ… آپ کی سعادتوں میں سے ایک سعادت یہ ہے کہ مسلمان اپنی زکوٰۃ اور قربانی وغیرہ واجبات میں آپ کو اپنا وکیل بناتے ہیں…  اس عمل میں آپ کے لئے بہت اجر ہے ان شاء اللہ… اب پوری کوشش کریں…  کہ وکالت کا صحیح حق ادا ہو… جن ساتھیوں کو قربانیاں ملیں وہ اہتمام سے مرکز تک پہنچائیں… اورمرکز کی طرف سے جن کے ذمہ آگے قربانیاں تقسیم کرنا ہو… وہ اپنی نگرانی میں تمام قربانیاں کروائیں… کسی مسلمان کی قربانی رہ نہ جائے… تقسیم میں شہداء واسیران کے اہل خانہ اور جماعت کو مقدم رکھیں… ذاتی تعلق کی بنیاد پرقربانیاں غیر مستحق لوگوں میں تقسیم نہ کریں… اور نہ اس مقبول عبادت کوریاکاری یاظاہری شان بنانے میں ضائع کریں…  اس سلسلہ میں خود کواور آپ کودو چیزوں کی گزارش کرتا ہوں…  امانت، اخلاص اور محنت… 
والسلام
خادم
(اجتماعی قربانی مہم)
18/12/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
آج غروب آفتاب کے ساتھ نیا اسلامی سال اور محرم کا مہینہ شروع ہوجائے گا۔  سن 1431ہجری کااستقبال باوضو مسجد میں تلاوت کرتے ہوئے کریں… مجاہدین اور امت مسلمہ اور اپنی جماعت کے لئے بھی دعا کریں… یہ سال مسلمانوں کے لئے رحمت، برکت اور فتوحات والا ہو… انڈیا کی جیل میں مولاناابوجندل سخت بیمار ہیں ان کی صحت اور رہائی اور باقی اسیران کی رہائی کی دعا کریں…  چاند رات کے معمولات کا بھی اہتمام رہے… اللہ پاک کی رحمت ہم سب پر ہو… آمین… 
والسلام 
خادم 
(استقبال سال جدیدہ)
30/12/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
حضرت ابن مسعود ؓ کی روایت سے ثابت ہے کہ رسول کریم ﷺ رمضان کے روزوں کے بعد سب سے زیادہ اہتمام عاشورہ کے روزے کا فرماتے تھے… ایک اورروایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ نے آئندہ سے دو روزے رکھنے کا ارادہ فرمایاایک عاشورہ کا اور ایک اس سے پہلے کا… عزیز بھائیو!کل نو محرم اور پرسوں عاشورہ ہے…  
والسلام 
خادم
(صیام عاشوراء)
٭… ٭… ٭


استغفار مہم

حجامہ مہم

عشر مہم

مساجد مہم

رمضان مہم

مؤمنات مہم

۔قربانی مہم