3-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی ہم سب کو دین کی سمجھ عطاء فرمائے..1..جماعت کے
"اجتماعات" کی جو ترتیب "رنگ و نور" میں عرض کی گئی ہے..پوری
جماعت میں اس کو نافذ کیا جاۓ..تمام علاقوں اور حلقوں میں اس مضمون
کی تعلیم ہو،اس پر مشاورت ہو اور پھر تاریخیں اور دن طے کرکے مضبوطی سے اس پر عمل ہو..2..جماعت
کے ہر شعبے کا ماہانہ اجلاس بہت پابندی سے کیا جاۓ,جن
شعبوں میں پابندی نہیں ہے وہ مکمل اہتمام کے ساتھ اس کی ترتیب بنا لیں..3..محاذوں
کے مجاہدین،حجاج بیت اللہ اور اسیران کے لئےدعاء کو اپنے معمولات کا حصہ بنالیں اس
سے روحانی فائدہ ہوگا ان شاء اللہ..4..آج مغرب سے جمعہ شریف آتے ہیں..مقابلہ حسن
ہمیشہ یاد رہے
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
10-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..الله اکبر،الله اکبر لا اله الا الله..و الله اکبر الله اکبر و لله
الحمد..قربانی کے جانور وہ خوش نصیب..روحیں ہیں جن کو..اللہ تعالی کی رضا کے
لئے..اللہ تعالی کے نام پر ذبح ہونا ہے..جن کو اللہ تعالی کے قرب کا ذریعہ بننا
ہے..جن کو پل صراط پر ایمان والوں کی سواری بننا ہے..جن کے بالوں کو شمار کیا جانا
ہے کہ ایمان والوں کے نامہ اعمال میں ان کے برابر نیکیاں ڈالی جائیں..یہ جانور
اللہ تعالی کے حکم کو زندہ کرنے پر جان سے جاتے ہیں..اس لئے یہ محبوب ہیں..محترم
ہیں..ان کو اخلاص سے خریدیں..شوق سے ان کی خدمت کریں..ان کو ایذا اور تکلیف نہ
پہنچائیں..ان کو احسن طریقہ سے ذبح کریں..ان سے سبق لیکر اپنی جان کو بھی اللہ تعالی
کی قربانی بنائیں..اللہ تعالی کے قرب ہی میں بقا ہے،فلاح ہے..اللہ تعالی کے لئے
جینا زندگی ہے اور اللہ تعالی کے لئے مرنا حیات دائمی ہے..بہاولپور مرکز والوں نے
بڑی محنت کی..اجتماعی قربانی کے ایسے جانور ڈھونڈ خریدے کہ..دیکھ کر دل خوش ہو..جب
صرف آخرت کی کمائی مقصود ہو تو نتیجہ ایسا ہی نکلتا ہے..وہ جانور جن کو منڈی
میں70،60ہزار سے کم پر ہاتھ نہیں لگا سکتے..ان سے اچھے یہ اجتماعی کی قیمت میں
ڈھونڈ لائے..جماعت میں جہاں بھی اجتماعی قربانی ہے وہاں ایسی ہی محنت کریں..قربانی
کے جانور دیکھنے اور خریدنے جائیں تو اللہ تعالی کی تکبیر بلند کرتے رہیں..آج مغرب
سے جمعہ شریف آرہے ہیں..مقابلہ حسن کبھی نہ بھولیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
15-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ اکبر،اللہ اکبرلا الہ الا اللہ، و اللہ اکبر،اللہ اکبر و للہ
الحمد..حرمین شریفین میں آج یکم ذی الحجہ ہے..جبکہ ہمارے ہاں آج مغرب سے
"ذوالحجہ" کا مبارک مہینہ شروع ہوگا..الحمدللہ عشرہ ذی الحجہ کے فضائل
کے مذاکرہ سے ماحول میں اچھی تبدیلی آئی ہے..بہت سے مسلمانوں کو اس بات کا علم ہوا
ہےکہ..یہ دس دن کس قدر مبارک ہیں..اور ان میں نیک اعمال کا وزن
کس قدر زیادہ بڑھ جاتا ہے..وہ مسلمان مرد اور خواتین جنہوں نے قربانی کرنی ہو وہ
آج مغرب سے پہلے ناخن وغیرہ تراش لیں..جب مہینہ شروع ہوجاۓ تو قربانی ذبح ہونے تک..اپنے
ناخن،بال وغیرہ نہ کاٹنا ایک مسنون اور مبارک عمل ہے..عشرہ ذی الحجہ کس طرح سے
کمانا ہے؟..قربانی،روزے،تکبیرات..جہاد اور خدمت جہاد،صدقہ اور صلہ رحمی..تلاوت اور
ذکر..اس کا ایک آسان نصاب تازہ "رنگ و نور" میں آرہا ہے..اور حرم شریف
میں ہونے والے حادثہ پر بھی اس میں بات کی گئی ہے..حکومت نے ہر چیز مہنگی
کردی..مگر دینی مدارس اور دینی جماعتوں کو نقصان پہنچانے کے لئے قربانی کی
کھالیں..کئی گنا سستی کر دیں..یہ نہیں جانتے کہ ان مبارک کاموں کو اللہ تعالی خود چلاتے
ہیں..اور اللہ تعالی آسمان و زمین کے خزانوں کے مالک ہیں..نفل قربانی اور کھالوں
کی محنت..عبادت کی نیت سے جاری رکھیں..آج مغرب سے ذوالحجہ کا استقبال کریں اور
اپنے نامہ اعمال کو وزنی بنانے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
2015-9-16
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ اکبر کبیرا،والحمدللہ کثیرا
وسبحان اللہ بکرۃ واصیلا.. الحمدللہ دس بڑے دنوں کا آغاز ہو گیا..اب ہر نیک عمل کا
وزن بڑھ گیا..الحمدللہ دس میٹھی راتیں شروع ہو گئیں..اور آسمان،زمین کے قریب آ
گیا..وہ دن"برحق"ہے جب ہر انسان صرف یہ سوچے گا کہ..اس نے دنیا میں رہتے
ھوۓ آخرت کے لئے کیا بھیجا.. ذالک الیوم
الحق..ان دس دنوں میں ہر نیک عمل اللہ تعالی کے ہاں جہاد فی سبیل اللہ کی طرح..بلکہ
اس سے بھی بڑھ کر محبوب ہے..ہاں! مگروہ جہاد جس میں انسان اپنا سارا مال لگا
دے..اور اپنی جان دے دے..اس جہاد کے برابر کوئ عمل نہیں.. حضور اقدس صلی اللہ علیہ
وسلم نے جب اپنے صحابہ کرام کو..ان دس دنوں میں نیکیوں کا مقام اور وزن بتایا تو
وہ حیران رہ گئے..خوشی والی حیرت کہ..اللہ تعالی کتنے عظیم فضل والے ہیں..ذوالحجہ
کا چاند نکلا اور اہل ایمان کی چاندی ہو گئی..اب روزہ بھی قیمتی،صدقہ بھی وزنی اور
ذکر،تلاوت ہرعمل زیادہ محبوب،زیادہ مقبول..اللہ تعالی ہمارے اعمال کے محتاج نہیں
ہیں..وہ غنی ہیں غنی.. واللہ الغنی وانتم الفقراء.. اور ہم محتاج،فقیر..ان مبارک
دنوں میں اعمال کی محنت کر لیں..آج سے بسم اللہ..پہلا دن ہے اس لئے آج
"استغفار" کی کثرت..تا کہ میل اتر جائے..توفیق کا دروازہ کھل جاۓ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
17-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللهم صل علی سیدنا محمد وبارک وصل وسلم علیہ..اللہ تعالی کا شکر ہے..بے
حد شکر کہ ہم کمزوروں کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت عطاء فرمائی
ہے..حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں..آج کل جو
مبارک دن چل رہے ہیں..ان دنوں کی فضیلت،قیمت اور اہمیت کا راز ہمیں کس نے
سمجھایا؟..آجکل جب اعمال کرتے ہیں تو یہ سوچ کروجد طاری ھو جاتا ہے کہ..ان دنوں کے
نیک اعمال ہمارے رب،اللہ تعالی کو زیادہ اچھے لگتے ہیں..اب روزے میں بھی خاص مزا
اور ھر عبادت میں خاص لطف..وفادار،باحیا بیوی کو پتہ چل جاۓ کہ میں فلاں کپڑوں میں خاوند کو اچھی
لگتی ہوں..تب وہ کیا کرتی ھے؟..ارے مالک اور بندے کا عشق تو اس سے بھی
بڑھ کر ہے..حضرت آقا صل اللہ علیہ
وسلم کا احسان کہ ہمیں محبت کے راز سمجھا دئیے..ان احسانات کا بدلہ تو ادا نہیں ہو
سکتا..مگر درود و سلام کے ذریعہ..رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات پراللہ تعالی
کا شکر ادا کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے..فیس بک والے فخر کر رہے ہیں کہ پچھلے ہفتے
ایک کروڑ افراد نے روزانہ ان کی سائٹ کو "ہٹ" کیا..ارے درود و سلام کے
ذریعہ روزانہ کروڑوں،اربوں بار ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اطہر اور روح
مبارک سے عشاق رابطہ کرتے ہیں..کوئ ہے جو مقابلہ کر سکے؟..اے عشاق محمد صلی اللہ
علیہ وسلم.. ذوالحجہ کا عشرہ ہے اور مغرب سے جمعہ شریف بھی..اس بار تو مقابلہ حسن
ایسا سجائیں کہ عشق کے ماتھے پر پسینہ آجاۓ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
18-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی رحم فرمائے..قیامت کا بھاری دن آنے والا ہے..يوماثقيلا..اے
عزیز بھائیو!دنیا میں نہ پھنسو..دنیا میں نہ پھنسو..اپنے عہد اور قرار کو یاد
رکھو..تم نے جان بیچ دی..اب اس سودے کو نہ توڑو..آج جمعہ ہے..عصر کے بعد اپنے رب کے
سامنے ہاتھ پھیلا دو..کام میں جو غفلت سستی کی اس پر سچی معافی مانگ لو..تیسری مہم
ہے کہ ہدف کے قریب بھی نہیں پہنچتی..وجہ یہ کہ ہم نے وقت دینا کم کردیا..حالانکہ
یہ خیانت ہے..ہم دنیاداری میں پھنس گئے حالانکہ یہ ذلت ہے..اور ہماری مجالس میں
ذکر فکر آخرت کی جگہ غیبت آگئی..جو عذاب ہے نجاست ہے..آج سچی توبہ..پکی توبہ..اور
مہم کی طوفانی محنت کا عزم..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
2015-9-19
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی کا شکر ھے..اس جمعہ
درودوسلام کا "مقابلہ حسن"بہت خاص رہا..مبارک ہو ان کو جنہوں نے
یہ خاص موقع کما لیا..کشمیر کی طرف
جانبازوں نے اصل مقابلہ جیت لیا..پانچ نے شہادت کا تاج پایا اور کئی پیارے
"زخموں"سے چور ہوۓ..اللہ تعالی انھیں شفاء کاملہ اور
دوبارہ "میدان حسن"عطاء فرماۓ..ابھی ایک ہفتہ پہلے
ہی"اٹک"میں ایک دولھے کی بارات اٹھی..ان کے والدین کو سلام عقیدت..نفل
قربانی کی تقسیم شروع ہے.. شہداء کرام کے اہل خانہ سے تقسیم کا آغاز ہوا..اور پھر
دور دور کی جیلوں میں اسیر..اللہ والے..اور پھر وہ جنھیں اوپر سے جھانک جھانک کر
دیکھا جاتا ہے..جنہوں نے جماعت میں نفل قربانی دی انہوں نے بڑی سعادت پائ
انشاءاللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
20-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی ہمیں اخلاص والی
"قربانی" نصیب
فرمائیں..گوشت مقصود نہیں،اللہ تعالی کی رضا مقصود ہے..گوشت پورا سال مل سکتا ہے
اور ملتا ہے..مگر قربانی کی یہ عظیم عبادت صرف عید کے تین دن میں ادا ہو سکتی ہے..عید
کے علاوہ آپ روزانہ سو جانور ذبح کریں،صدقہ کریں..وہ عید کے دن ایک بکرے،دنبے کے
برابر نہیں ہو سکتے..عید پر گوشت شوق سے کھائیں..اللہ تعالی کی طرف سے دعوت
ہے..مگر گوشت کو مقصد نا بنائیں..گوشت کی زیادہ فکر میں نہ پڑیں..گوشت کی وجہ سے
جھگڑے نہ ڈالیں..اور گوشت بچانے کی حرص نہ کریں..یہ بڑا اہم سبق ہے..قربانی بڑی
محبوب عبادت ہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
21-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی سے اپنے لئے اور آپ سب کے لئے"ایمان کامل"اور اخلاص
کا سؤال ہے..اللہ تعالی کی شان جوادی دیکھیں!..ان دنوں کا ہر روزہ ایک سال کے
روزوں کے برابر..اور 9ذی الحجہ کا روزہ دو سال کے گناہوں کی مغفرت کا
ذریعہ..قربانی کے بارے میں دو کیفیات ہیں..پہلی یہ کہ..وہ منظر یاد کیا،جب سیدنا
ابراہیم علیہ السلام اپنے لخت جگر کو اللہ تعالی کے لئے ذبح کرنے لے جاتے ہیں..پھر
اسی جذبے سے اچھی قربانی خریدی..اور اب ہر نماز کے بعد دھڑکتےدل سے دعاء ہے
کہ..یااللہ قربانی قبول فرما..عید کے دن آنکھوں میں آنسو،دل میں خوف اور امید..نظر
اس پر کہ کب خون کا قطرہ زمین پر گرے تو گناہ معاف ہوں..اور پھر شکر،شکر اور
خوشی..دوسری کیفیت یہ کہ..بد دلی
(2)بددلی سے
قربانی لی..زیادہ فکر یہ کہ سستی ملے،کچھ مال زیادہ بچ جاۓ..اب
گوشت کی فکر ہے..فریج صاف کرو..پڑوس میں پتا کرو کس کس کے گھر میں گوشت کے شاپر
فریز کرسکتے ہیں..دل میں منصوبے کہ گوشت کس طرح بچانا ہے..کس کس سے چھپانا ہے..کس
کس سے خطرہ ہے کہ وہ زیادہ لے اڑے گا..کیسے پکانا ہے وغیرہ..بھائیو اور بہنو!اللہ
تعالی کی رضا پانے کا کیسا سنہری موقع شیطان ضائع کراتا ہے..اس منحوس کو بتائیں
کہ..آج بھی دو ہزار کا پانچ کلو گوشت فریج میں بھر سکتا ہوں..قربانی تو محبوب کا
قرب پانے کے لئے ہے..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
2015-9-22
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی کا شکر ہے کہ..نفل قربانی کی مہم کامیاب فرمائی..اب تک
الحمدللہ تقریبا اٹھارہ سو قربانیاں جمع اور تقسیم ہوچکی ہیں..مہم میں دو دن باقی
ہیں..اہل دل مزید محنت کرلیں..اللہ تعالی کا شکر ہے کہ..اپنے فضل سے لاہور والے
کئی ساتھیوں کو باعزت رہائی عطاء فرمائی..ان میں جماعت کے مرکزی ساتھی بھی شامل
ہیں..ان سب کو رمضان کی مبارک گھڑیاں،عیدالفطر اور جوانی کے قیمتی لمحات..جیل اور
قید میں گزارنا مبارک ہو..دنیا میں جو اللہ تعالی کے لئے جتنا قید ہے وہی آخرت میں
کھلم کھلا آزاد ہے..ایسی آزادی اور ایسی بڑی بادشاہت جو کبھی ختم نہ ہوگی..اللہ
تعالی کے راستے کے قیدی،باپردہ گھر بیٹھی مسلمان خواتین..دین کی خاطرپابندیوں میں
جکڑے اہل(2)اہل ایمان..خود کو شریعت کی پابندیوں میں جکڑ کر رکھنے والے
صالحین..اور رباط و جہاد میں رکے ہوئے جانباز..یہ وہ پابند قیدی ہیں..جو دنیا میں
اپنی آزادی قربان کرتے ہیں..اور مرتے ہی ایسے آزاد ہوتے ہیں کہ..سبحان اللہ
وبحمدہ،سبحان اللہ العظیم..گرفتاری سے رہا ہونے والے دین کے یہ دیوانے..امید ہے کہ
اب پہلے سے بھی زیادہ پرعزم اور پرجوش محنت کریں گے..ان شاء اللہ..وہ مسلمان جن کے
پاس اس سال"قربانی"کی استطاعت نہیں..وہ غم نہ کریں..خودآپکی یہ فقیری
آپکی قربانی اورآپکی دولت ہے..غریب ایمان والے حوض کوثر پر بھی پہلے جائیں گے..اور
جنت میں بھی..اور کیاچاہیے؟
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
23-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ اکبر،اللہ اکبر لا الہ الا اللہ..و اللہ اکبر اللہ اکبر و للہ
الحمد..میدان عرفات میں"حجاج کرام"جمع ہوگئے..یااللہ سب مسلمانوں کا جو
ابھی عرفات میں ہیں..حج قبول فرما..اسلام کی فتح،مجاہدین کی قربانیاں کہ..حج بیت
اللہ 1426 سال سے جاری ہے..وہاں مشرکین کا مضبوط قبضہ تھا..8 نبوی میں حضرت آقا
مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعہ مکہ فتح فرمایا..تمام آئمه
اور مورخین کا اتفاق ہے کہ مکہ مکرمہ تلوار سے فتح ہوا..جو لوگ جہاد کے منکر اور مخالف
ہیں..جو جہاد کے دشمن ہیں،وہ کس منہ سے مکہ مکرمہ جاتے ہیں..اے وقوف عرفہ میں
مشغول عاشقو!..مجاہدین کے لئے دل کھول کر دعائیں کرو..صوبہ خیبر میں آج سے اور
باقی ملک میں کل سے..
(2)سے..ہر فرض
نماز کے بعد ایک بار تکبیر کا عمل واجب ہے..گھروں میں خواتین سے پابندی
کرائیں..اللہ اکبر،اللہ اکبر لا الہ الا اللہ،و اللہ اکبر اللہ اکبر و للہ
الحمد..میرا دل چاہتا ہے کہ ہر نماز کے بعد اگلی نماز تک کم از کم ایک سو بار یہ
تکبیر پڑھنے کی مجھے توفیق مل جاۓ تاکہ..یہ عظیم نور دل میں اتر جاۓ..یااللہ توفیق عطاء فرما..ویسے اب تکبیر کا خاص موسم آگیا اور
یہ عاشقوں کا ترانہ ہے..چلتے پھرتے..بازار میں گھر میں..تکبیر بلند کریں..تکبیر ہی
تکبیر..لیجئے سب مل کر شروع کرتے ہیں.:اللہ اکبر،اللہ اکبر لا الہ الا اللہ،و اللہ
اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد..جن ساتھیوں کو وقف نفلی قربانیاں ملی ہیں..وہ چاند کے
جھگڑے کی وجہ سے احتیاطا جمعہ کو یہ قربانی کریں..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
24-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی ہراس مومن سے راضی..جو
اللہ تعالی سے راضی..یااللہ ہم آپ کے عاجز بندے آپ کی تقدیرپر..اور آپ کےہر حکم پر
راضی ہیں..آپ نے ہمیں ایمان عطاء فرمایا..اپنےحبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں
سے بنایا..ہماری پیشانی کو صرف اپنے سامنے جھکایا..یااللہ ہم سے راضی ہو جائیے..آپ
سب سے بڑے،ہم بہت چھوٹے..ہمیں آپ"عیدی"دے دیجیئے بہت ساری عیدی..اپنی عظیم اور رحیم
شان کے مطابق عیدی..مغفرت،معافی،ایمان کامل،حسن خاتمہ،مقبول شہادت..عافیت،اپنا فضل
اوربہت سی عیدی..آپ کے خزانوں میں کوئ کمی نہیں..یااللہ عیدی! دل کا سکون اور
سکینہ،شکر کی توفیق..اور آپکی مغفرت..اور جب آپ سے ملاقات ہوتو..معافی،ستاری اور
رحم..یااللہ عیدی..یااللہ امت مسلمہ کو
(2)کو
ایمان،غلبہ،قوت،شوکت اور آزادی عطاء فرما دیجئے..اسیران اسلام کو باعزت رہائی..محاذوں
پر ڈٹے مجاہدین کو اپنی نصرت..حجاج کرام کوحج مبرور..بیماروں کوشفاء..اور دکھی
دلوں کوسکینہ..یااللہ عیدی..اس سال ہم بہت سے افراد تک قربانی نہ پہنچا سکے..آپ کو
ہماری نیت کا علم ہے..ان سب کو پہلے سے زیادہ فراخی اور عیدی عطاء فرما
دیجئے..یااللہ ہماری جماعت..غریبوں،فقیروں،مسکینوں کی جماعت ہے..جماعت کے ہر مخلص
ساتھی کو رزق حلال وافر عطاء فرما دیجئے..حرام سے بچا لیجئے..یااللہ شہداء اور
اسیروں کی جماعت ہے..اسے آپ عیدی دے دیجئے..اس کے کام کو قیامت تک چلا دیجئے..اور
اسے اپنی رضا والی جماعت بنا دیجئے..یااللہ!اس عید پر خاص عیدی،یااللہ،یااللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
24-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی امت مسلمہ کو دارین کی
خوشیاں عطاء فرمائیں..جنکی آج عید ہے ان کو آج اور جن کی کل عید ہے ان کو
پیشگی..عید مبارک..تقبل اللہ منا ومنکم..ان اہل وفا کو سلام عقیدت جو ان ایام میں
بھی..مقابلہ حسن جمائیں گے..عید کے دن تمام نمازوں میں تکبیر اولی کا اہتمام کریں
گے..اور یہ یقین ساتھ لے کر چلیں گے کہ..مؤمن کی خوشی اللہ تعالی کی فرمانبرداری
میں ہے..مکتوبات کا دس روزہ سلسلہ.. اختتام کو پہنچا..والحمدللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
28-9-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی کا شکر ہے..الحمدللہ رب العالمین..جماعت کے زیرانتظام اس سال
کل چھ ہزار ایک سو تئیس(6123) قربانیاں ہوئیں..ان میںسے(2548)نفل
قربانی..اور(3575)اجتماعی قربانیاں شامل تھیں..الحمدللہ بہت منظم اور محتاط ترتیب
کے ساتھ تمام قربانیاں اپنے وقت پرادا ہوگئیں..ماشاءاللہ عبادت ہی عبادت اور خدمت
ہی خدمت..اجتماعی قربانی کے ذریعہ بھی مسلمانوں کی خدمت ہوئی..ایک اہم عبادت اور
واجب ادا کرنے میں ان کے ساتھ تعاون ہوا..اور نفلی قربانی کا تو پورا نظام ہی ایسا
دلکش رہا کہ..دل اور زبان شکر سے لبریز ہیں..ماشاءاللہ بہت دور دور تک قربانی
پہنچی..حتی کہ سرینگر جیل تک..اور پہاڑوں صحراؤں میں ڈٹے غازیوں تک بھی..جماعت نے
ایک ہاتھ سے
(2)ایک ہاتھ سے
لیا اور دوسرے ہاتھ سے تقسیم کردیا..دینے والوں کی بھی خدمت اور لینے والوں کی بھی
خدمت..بے شک "اجتماعیت" میں اس امت کے لئے کامیابی رکھ دی گئی ہے..حالات
نامساعد تھے،حکمران خصوصا وفاق اور پنجاب میں بدترین ہیں..ریاستی جبر بھی جاری
رہا..کھالوں کی مہم میں چھاپوں اور خوف کا ماحول بنایا گیا..مگر "اللہ"
ایک ہے..حسبنا اللہ و نعم الوکیل..الحمدللہ دیوانے ڈٹے رہے..حکومت کی بھول ہے کہ
جہاد ختم ہوجاۓ گا..اس محکم،قطعی،الہی فریضے کا ختم ہونا تو ناممکن ہے..البتہ
حکومت کا یہی انداز رہا تو..بند ٹوٹ جائیں گے اور بہت کچھ بہہ جاۓ گا..دھمکی نہیں دے رہا،وہ حقیقت بتارہا ہوں جسکی صداقت پر
چودہ صدیاں گواہ ہیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله