15-2-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة اللہ
وبرکاته..اللہ تعالی تمام اسیر رفقا کو باعزت رہائی عطاء فرمائے..ڈیرہ غازی خان کی
ظالم انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی سکھوں والی پالیسی کے تحت..کئی اللہ والوں کو
گرفتار کر لیا ہے..مولانا مجاہد عباس،مولانا مدثر جمال سمیت کئی دین کے دیوانے جو
لوگوں کو اللہ تعالی کی طرف دعوت دے رہے تھے..ایسی حالت میں آزمائش کا آنا بھی
نعمت ہے..یہی اعمال اور قربانیاں آخرت میں بڑی کام آئیں گی انشاءاللہ..تمام اہل
ایمان دیوانے بےخوف ہوکر اپنا "حق" کام کرتے رہیں..جماعتی صوبوں کے نئے
مبارک ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے..1.جنوبی پنجاب..صوبہ سیدنا عمر الفاروق رضی
اللہ عنہ..2.شمالی پنجاب..صوبہ سیدنا عثمان ذی النورین رضی اللہ عنہ....3.کراچی
شرقی..صوبہ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ..4.کراچی غربی..صوبہ سیدنا ابوعبیدہ
رضی اللہ عنہ..5.بلوچستان..صوبہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ..6.آزاد
کشمیر..صوبہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ..باقی تین صوبوں کےناموںکا اعلان پہلے ہو چکا
ہے..اور ایک صوبہ بننا باقی ہے..آج کے بعد جماعت کے تمام کاغذات واجلاسات میں یہی
نئے مبارک نام..علاقے کا حوالہ دیئے بغیر استعمال ہوں گے ..انشاءاللہ..الحمدللہ 7
نئی مساجد کی فہرست حتمی ہوچکی ہے..یہ 7مساجد رمضان المبارک تک تعمیر کرنی
ہیں..انشاءاللہ..کل انکا اعلان کر دیا جائے گا..انشاءاللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
16-2-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة اللہ
وبرکاته..اللہ تعالی کی مساجد وہی لوگ "تعمیر" اور آباد کرتے ہیں..جو
اللہ تعالی پر اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں..اور اللہ تعالی کے سوا کسی سے نہیں
ڈرتے ..مساجد کی تعمیر اور آبادی "ایمان "کی علامت ہے..اللہ تعالی کی
توفیق سے اس سال جو سات مساجد تعمیر کرنی ہیں..وہ یہ ہیں..1.جامع مسجد سیدنا حسن
رضی اللہ عنہ ،تلہ گنگ..2.جامع مسجد سیدنا حسین رضی اللہ عنہ، ڈیرہ اسماعیل
خان..3.جامع مسجد سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ ،صادق آباد..4. جامع مسجد سیدنا
اویس قرنی رضی اللہ عنہ،گوجرانوالہ..5.جامع مسجد عبداللہ بن مبارک رحمة اللہ
علیہ،اسلام آباد..6.جامع مسجد سید احمد شہیدرحمة اللہ علیہ،شرنگل کو ہستان..7.
جامع مسجد حاجی بہرام خان شہید،ثمر باغ..ان سات میں سے ایک مسجد جماعت کی صوبائی
انتظامیہ مقامی چندے سے تعمیر کررہی ہے..جبکہ باقی چھ مساجد کی رقم
"مرکز" نے ادا کرنی ہے..جو تقریبا دو کروڑ روپے بنتی ہے..اللہ تعالی کا
مقدس گھر تعمیر کرنے میں میرا اور آپ کا کچھ مال لگ جاۓ تو کتنی بڑی سعادت ہوگی..ہم سب آج ہی
نیت باندھ لیں..توفیق دینے اور قبول فرمانے والا تو اللہ تعالی ہے..اللہ،اللہ،اللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
5-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..الله تعالی کا بے حد شکر،احسان اور فضل کہ صبح جمعرات سے ایک مبارک معطر
مہم نصیب ہورہی ہے..الحمدللہ..یہ مہم کسی مخلوق کے لئے نہیں..صرف خالق کے
لئے..الله الله الله..کسی کے گھر کے لئے نہیں..صرف اللہ تعالی کے گھر کے لئے..ارے
محبوب اورغنی مالک نے اپنے دین کی چوکیداری اور اپنے گھر کی تعمیر پر لگادیا..اور
کیا چاہیے؟..بڑی سعادت والی مہم ہے..اپنا مال بھی لگائیں اور مسلمانوں کو بھی
متوجہ کریں..ارے اپنے محبوب حقیقی کے گھر مسجد کی تعمیر کے لئے جھولی پھیلا دو..یہ
بڑی عزت کا کام ہے..کل صبح مرکز میں اس مہم کا افتتاح ہوگا..فجر کے فورا
بعد..تلاوت،ذکر،دعا اور ترغیب سے..وہیں چندے کا آغاز ہوگا..ایسے موقع پر اعلان
کرکے دینا زیادہ اجر والا ہے کہ چراغ سے چراغ جلتا ہے..سب سے پہلے بندہ اپنے
نمائندہ کے ذریعہ کانپتے دل سے چندہ پیش کرے گا..دل اس لئے کانپتا ہے کہ اتنی
اونچی جگہ ہدیہ پیش کرنا..الله الله الله..اتنے عظیم رب کے حضور اتنا حقیر ہدیہ..ان
کا احسان کہ توفیق بخشی..ان کا فضل کہ قبول فرمائیں..مسجد کی تعمیر میں زکواۃ،صدقہ
واجبہ نہیں لگتا..بس ھدیہ،عطیہ..اور ہدیہ کا اجر صدقہ سے زیادہ..بس بھائیو!بے چینی
سے صبح کا انتظار ہے..کہ ہم بیکار لوگوں سے وہ کچھ کام لیں اپنی مزدوری پر
لگائیں..اس مہم میں کوشش ہوگی کہ مکتوب بھی آپ کے ساتھ چلے ان شاء الله..
والسلام
خادم..
لاالہ الاالله محمدرسول الله
5-3-2015-2
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..الله تعالی قبول فرمائے..آج مبارک مہم کا والہانہ افتتاح ہوگیا..اس خوشی
میں آپ سب کے لئے ایک قیمتی ہدیہ پیش ہے..حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے
فرمایا..جو شخص جمعہ کے دن فجر کی نماز سے پہلے تین بار کہے..استغفر الله الذی
لااله الاھوو اتوب الیه..تو
اس کےگناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ ہوں(معجم اوسط
طبرانی)..ترجمہ..میں مغفرت چاہتا ہوں الله تعالی سے جن کے سوا کوئی معبود نہیں اور
ان کے حضور توبہ کرتا ہوں..مغرب سے جمعہ شریف آتے ہیں..مبارک مہم اور مقابلہ حسن
ساتھ ساتھ چلیں..
والسلام
خادم..
لاالہ الاالله محمدرسول الله
7-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..الله تعالی کے لئے "مسجد"بنانا بڑی عظیم سعادت ہے..ہمارے والد
حضرت سیدنا آدم علیہ الصلاۃ والسلام نے جیسے ہی زمین پر پہلا قدم
رکھا.."مسجد" کی فکر فرمائی..تفسیر عزیزی میں لکھا ہے کہ جب آپ کو جنت
سے زمین پر اتارا گیا تو آپ نے التجا کی..یااللہ آسمان کی طرح یہاں زمین پر بھی
کوئی گھر ہو جس میں تسبیح و تہلیل کی گونج رہے..دعا قبول ہوئی اوربیت اللہ کی
تعمیر کے لئے جگہ مقرر فرما دی گئی..نماز سب سے بڑی عبادت ہے اور"مسجد"
میں نماز کا اجر بہت بڑھ جاتا ہے..بعض ائمۂ کے نزدیک ہر مرد عاقل بالغ مسلمان کے
لئے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنا واجب ہے..جبکہ بعض کے نزدیک فرض عین ہے..اگر
کوئی حقیقی شرعی عذر نہ ہو..ان تمام باتوں سے مسجد کے عظیم مقام کو سمجھا جاسکتا
ہے کہ..مسجد بنانا اور آباد کرنا..کتنے بڑے "وسیع"اور عظیم اجر کا باعث
ہے..الحمدللہ سات مساجد کی مبارک مہم کا آج تیسرا دن ہے..ماشاءاللہ تمام ساتھیوں
میں ایسی خوشی اور جوش نظر آرہا ہے جو خوشی اپنا ذاتی مکان ملنے اور بننے پر بھی
نہیں ہوتی..یہ محبت الہی کی علامت ہے..اللہ تعالی کی محبت اور اللہ تعالی سے محبت آپ
سب کو مبارک ہو اسکی قدر کریں..حفاظت کریں..کراچی کے ایک مخلص دوست نے ایک پوری
مسجد اپنے ذمہ لے لی ہے..ان کے لئے سب آج ضرور دعا کریں..اللہ تعالی کی رحمت دیکھ
کر لگتا ہے پچیس دن کی مہم پندرہ دن میں کامیاب ہوجاۓ گی ان شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الاالله محمدرسول الله
8-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..الله تعالی ہمارے دلوں کو مسجد کے ساتھ جوڑ دے..مساجد"بیوت
الله"ہیں اللہ کے گھر..سچا محب ہمیشہ محبوب کے گھر کا دیوانہ ہوتا ہے..مسجد
زمین پر اللہ تعالی کا محبوب ترین مقام ہے..مسجد سے دل لگالو تو دل بھی مسجد جیسا
ہوجاتا ہے پاک صاف محبوب مقرب..دل کو بازار سے لگالو تو دل بھی بازار جیسا ہوجاتا
ہے..گندا،بکاؤ،بے سکون..حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مدینہ منورہ ہجرت
فرمائی تو راستہ میں"قبا"میں قیام فرمایا..وہاں اترتے ہی مسجد بنائی،پھر
مدینہ پہنچے تو..اپنا گھر مبارک نہیں سب سے پہلے مسجد بنائی..پس جن کو حضرت آقا
مدنی صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی نسبت ہوتی ہے وہ مسجد سے گہرا تعلق رکھتے ہیں..جہاد
فی سبیل اللہ"مسجد"سے اٹھا مسجد میں جڑا مسجد سے چلا اور مسجد میں واپس
آیا..حضرت کی جب واپسی ہوتی گھر سے پہلے مسجد تشریف لے جاتے..اس لئے جو جہاد مسجد
سے جڑا رہے وہ مقبول جہاد رہتا ہے..اور جو مسجد سے کٹ جائے وہ فساد بن جاتا
ہے..اسی طرح جو مجاہد مسجد سے جڑا رہے وہ مجاہد رہتا ہے اور جو مسجد سے کٹ جاۓ وہ جہاد فروش دنیا دار بن جاتا
ہے..جڑنے کا مطلب یہ کہ مسجد سے پیار ہو مسجد کا یار ہو جب بھی مسجد مل سکتی ہو اس
کی طرف بھاگتا ہو..مسجد میں سکون پاتا ہو..اور جنگ خوف وغیرہ کی محنت میں جب مسجد
سے دور ہو تو دل تب بھی مسجد کے قریب ہو..مہم الحمدللہ جاری ہے سات میں سے دو
مساجد پر تعمیر کا افتتاح ہوچکا ہے..والحمدللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
9-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ اکبر کبیرا..ایک اہم نکتہ سمجھیں..قرآن عظیم الشان میں ان لوگوں کا
بھی تذکرہ ہے جو مساجد بناتے ہیں اور انہیں آباد کرتے ہیں..فرمایا یہ لوگ ہدایت
یافتہ ہیں..اور ان لوگوں کا بھی تذکرہ ہے جو مساجد کو ویران کرنے اور گرانے کی
محنت کرتے ہیں..فرمایا کہ یہ بڑے ظالم لوگ ہیں ان کے لئے دنیا میں رسوائی اور آخرت
میں عذاب ہے..قرآن مجید میں اس مسجد کا بھی تذکرہ ہے جس کی بنیاد تقوی پر ہے اور
اس عمارت کا بھی تذکرہ ہے جس کا نام مسجد رکھا گیا مگر وہ دشمنوں کا دفتر تھا..قرآن
پاک میں اس لشکر کا حال بھی دکھایا گیا جو مسجد ڈھانے نکلا تھا..اور ان ایمان
والوں کا بھی حال مذکور ہے جن کودنیا کا کوئی کام ذکر اور مسجد سے غافل نہیں کرتا
کرتا..یہ
سب کچھ قرآن میں موجود ہے..اور آج بھی زمین پر یہ سارے طبقے موجود ہیں..ہم کوشش
کریں کہ ہم مساجد بنانے اور آباد کرنے والا طبقہ بنیں..اور مساجد کو ان تمام اعمال
سے آباد کریں جو مسجد نبوی شریف میں جاری تھے..اہل کفر اور نفاق کی کوشش ہے کہ اول
تو مسجد بنے ہی نہ..بن جاۓ تو آباد نہ ہو..اور لوگوں کا رخ
بازاروں،کلبوں،ہوٹلوں،ہالوں،فلموں کی طرف رہے..اور اگرمسجد آباد ہو تواس میں جہاد
کی بات نہ ہو..یعنی اس میں قرآن کا ایک تہائی حصہ بیان کرناجرم ہو،ممنوع
ہو..بھائیو!مسجد کےخلاف سازش بہت وسیع ہے..اور اس کامقابلہ بھی وسیع محنت مانگتا
ہے..یااللہ ہم تیار ہیں توفیق عطا فرمانصرت فرما یا اللہ یا اللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الاالله محمدرسول الله
10-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..الله اکبر کبیرا..الحمدلله آج چوتھی مسجد کی تعمیر کا افتتاح بھی
ہوگیا..کہاں ہم اور کہاں پاکیزہ مساجد..یہ سب الله تعالی کا فضل اور شکر کا مقام
ہے..
والسلام
خادم..
لاالہ الاالله محمدرسول الله
11-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی کے پیارے بندو!دین اسلام کے جانباز مجاہدو!اللہ کی زمین کو
مساجد سے..اور مساجد کو نمازیوں سے بھر دو..مسلمانوں کو اگر مسجد میں باجماعت نماز
کی حقیقی فضیلت معلوم ہوجاۓ تو یقین کریں.. مساجد میں جگہ نہ ملے.. اور پہلی صف کیلئے
قرعہ اندازی ہو..نابینا افراد گرتے پڑتے مسجد کو دوڑیں..معذور افراد دوسروں کے
سہارے مسجد کو لپکیں..اور مالدارلوگ ہر باجماعت نماز ادا ہونے کی خوشی میں اونٹ
ذبح کریں اور دیگیں بانٹیں..بھائیو!آپ نے آج فجر کی نماز مسجد میں باجماعت ادا
کی؟اللہ اکبر کیسا نور ہوتا ہے اور کیسا سکون..سلام پھیرتے ہی محسوس ہوتا ہے
بادشاہ بن گئے بادشاہ..اس لئے فورا شکر ادا کیا کریں کہ واہ مالک کیسا انعام
فرمایا,کیسی
نعمت
بخشی..حضرت میمون بن مہران ایک بار مسجد پہنچے تو جماعت ہوچکی تھی..بولے,إنالله
وإناإلیہ راجعون..فرمایا!جماعت کی نماز مجھے عراق کی گورنری سے زیادہ محبوب
ہے..حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو جماعت میں نہ پایا تو اس کے گھر تشریف لے
گئے اور آواز دی..وہ باہر نکلے تو آپ نے پوچھا!نماز میں نہیں تھے..کہنے لگے سخت بیمار
ہوں..مسجد تک جانے کی طاقت نہیں..آپ کی آواز سنی تو کسی طرح نکلا..فرمایا!میری
آواز پر نکل آۓ اور اس کی آواز پر نہ نکلے جو اللہ کی طرف بلا رہا تھا..اللہ
کے بندے..اللہ تعالی کی طرف پکارنے والے کی آواز پر جس قدر متوجہ ہونا ضروری ہے
میری آواز پر نہیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
12-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..الله تعالی ہمارے گھروں پر رحمت فرمائے..آج ایک بات بتائیں کیا آپ کے گھر
میں"مسجد"ہے؟اگر ہے تو مبارک ہو..اگر نہیں تو یہ سنت مستحبہ زندہ
کریں،گھر سے ان شاء اللہ تمام برے اثرات ختم ہوجائیں گے..عربی میں اس
کو"مسجدالبیت"کہتے ہیں..گھر کی مسجد..سب سے پہلے یہ مسجد.. حضرت ابوبکر
صدیق رضی اللہ عنہ نے بنائی..روایت بخاری میں موجود ہے..مدینہ منورہ میں بھی حضرات
صحابہ اور صحابیات نے اپنے گھروں میں مساجد بنائیں،بعض عاشق تو حضرت آقا مدنی صلی
اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر لے گئے..اور درخواست کی کہ گھر میں کسی جگہ دو رکعت
نماز ادا فرما دیں..تو ہم اس جگہ کو مسجد بنالیں گے..بعض صحابہ کرام کا عمل یہ تھا
گھر میں مسجد بنا رکھی تھی..جب بھی باہر جانے لگتے دو رکعت ادا کرکے نکلتے اور جب
گھر آتے پہلے وہاں دو رکعت ادا فرماتے..اس عمل کی حدیث میں بھی فضیلت ہے..گھر میں
کوئی کمرہ پورا یا اس کا کچھ حصہ نماز،تلاوت،ذکر کے لئے خاص کرنا..اسے پاک صاف
رکھنا یہ ہے گھر کی مسجد..خواتین اس میں فرض سمیت پوری نماز ادا کریں اور عبادت سے
اسے آباد رکھیں..جبکہ مرد وہاں نفل عبادت کریں..فرائض نہ..فرائض باہر مسجد
میں..حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سمجھاتے ہیں کہ اگر مرد گھرکی مسجد میں فرض
اداکریں گے توگمراہ ہوجائیں گے..خواتین آج ہی گھرکی مسجدکا آغازکریں..ان کی
نمازگھرمیں افضل ہے..گھرمیں مسجدہوگی تو گھررحمت،برکت سے بھرجاۓ گا..مغرب سے جمعہ شریف آتے ہیں مقابلہ
حسن یاد رہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
13-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی جمعہ کے دن کی روشنی،مغفرت اور برکت ہم سب کو عطا
فرمائے..حدیث شریف میں آیا ہے جو کوئی جمعہ نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھے..سجان اللہ العظیم و بحمدہ..اللہ تعالی اس کے ایک ہزار گناہوں
کو معاف فرما دیتے ہیں اور اسکے والدین کے چوبیس ہزار گناہ بخش دیتے ہیں..(عمل الیوم واللیلة لابن السنی)..یہ تو ہوئی مغفرت اب آئیے روشنی
والی حدیث پر..ارشاد فرمایا..مجھ پر درود کی کثرت کیا کرو روشن رات اور روشن دن
میں بیشک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے..(الطبرانی)اس حدیث میں جمعرات کو..اللیلة الزاھراء..اور جمعہ کو الیوم الازھر..ارشاد فرمایا..روشن دن..بارونق
دن..الازھر کے کئ معنی ہیں..روشن،بارونق..تازہ دودھ،سفید رنگ کاشیر..چاند..
(2)چاند..وغیرہ..جمعہ
کے دن میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں..اس دن اندھیرے دور ہوتے ہیں..عقل
کےاندھیرے،دل کےاندھیرے،قسمت کے اندھیرے،فتنوں کےاندھیرے..آج جمعہ کےدن سب اس بات
کاعزم کریں کہ..بدنظری..سےسچی توبہ..بدنظری ایک کالی اور اندھیری بیماری
ہے..دل،چہرےاور نامہ اعمال کو سیاہ کرنے والی بیماری..جان بوجھ کرکسی غیرمحرم عورت
پرپہلی نظربھی نہ ڈالیں..آنکھیں پاک ہوںگی تو جمعہ کےانوارات
بھی نظر آئیں گےاورمساجدکےبھی ان شاء
اللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الاالله محمدرسول الله
14-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی نےموت اورزندگی کوپیدافرمایا ہے تاکہ..انسانوں کو آزمائے کہ
اچھے اعمال والا کون ہے..بھائیو!آج کتنے لوگ مرے ہوں گے؟..صبح سے جنازوں کے
اعلانات ہورہے ہیں..آج کئی لاکھ افراد مر گئے اور شام تک مزید کئی لاکھ مر جائیں
گے..ان کے مرنے سے کیا فرق پڑا؟سورج اسی طرح نکلا ہے.. زمین بھی قائم ہے..اسی طرح
ہم بھی مر جائیں گے کوئی فرق نہیں پڑے گا..یہ انسان کا جھوٹا تکبر ہے کہ خود کو
بڑا اہم اور بڑا ضروری سمجھتا ہے..اور خیال کرتا ہے کہ بہت سے کام مجھ سے چل رہے ہیں..مگر
جب مر جاتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ..سب کام اس کے بغیر بھی چل رہے ہیں..اور اچھے چل
رہے ہیں..عقلمند انسان وہ ہےجوکام کو اپنامحتاج نہیں سمجھتا..بلکہ خود کوکام
کامحتاج
(2)محتاج سمجھتا
ہے..کہ اللہ پاک مجھ سے کچھ کام لے تاکہ میری ہمیشہ کی زندگی کامیاب ہو..بھائیو!جماعت
میں جب کوئی مقبول مہم اٹھتی ہے تو شیطان کو تکلیف ہوتی ہے..وہ فورا وساوس اور
پریشانیوں کا جال بچھاتا ہے..کسی کو بددل کرتا ہے تو کسی کو خوفزدہ..کسی پر سستی
کا حملہ تو کسی پر بیماری کا..کسی پر حب دنیا کا اٹیک تو کسی پر نفاق اور شقاق
کا..مہم کے مبارک ماحول کو خراب کرنے کے لئے انسانی شکل کے شیطان سرگرم ہوکر..مخلص
افراد سے کہتے ہیں،جماعت نے ہمیں کیا دیا؟جماعت نے فلاں کےساتھ جو کیا وہی تمہارے
ساتھ کرے گی..حالانکہ جماعت مسجد کی طرح ہے..عبادت کی جگہ،اللہ کو پانے کی
جگہ..آخرت بنانے کی جگہ..مسجد سے حقوق نہیں مانگے جاتے..مسجد کے حقوق ادا کیئے
جاتے ہیں..جو جماعت میں
(3)جو جماعت میں دنیا بنانے کے لئے آیا وہ ناکام..جو جماعت میں
ظاہری عزت اور پیسہ بنانے کیلئے آیا وہ ناکام..یہی لوگ شور کرتے ہیں،وساوس پھیلاتے
ہیں..جو جماعت میں اللہ کے لئے آیا وہ ولی بنا..جو جہاد کے لئے آیا وہ مجاہد اور
شہید بنا..جو اصلاح کے لئے آیا اس کو توبہ نصیب ہوئی..ایک طرف ہزاروں شہداء مسکرا
کر کہہ رہے ہیں..جماعت نے ہم پر احسان کیا..دوسری طرف چند دنیا پرست کہہ رہے ہیں جماعت نے ہم پر ظلم کیا..اب آپ کس کی مانیں
گے..بھائیو!جب کسی مبارک مہم میں اترو تو..معوذتین کا خاص اہتمام کرو..اور اپنے
کانوں پر غیبت حرام کرلو..تب اللہ تعالی کام لیں گے..نصرت دیں گے اور کامیابی
قدموں میں گرے گی ان شاء اللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ
الاالله محمدرسول الله
15-2-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة اللہ
وبرکاته..اللہ تعالی تمام اسیر رفقا کو باعزت رہائی عطاء فرمائے..ڈیرہ غازی خان کی
ظالم انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی سکھوں والی پالیسی کے تحت..کئی اللہ والوں کو
گرفتار کر لیا ہے..مولانا مجاہد عباس،مولانا مدثر جمال سمیت کئی دین کے دیوانے جو
لوگوں کو اللہ تعالی کی طرف دعوت دے رہے تھے..ایسی حالت میں آزمائش کا آنا بھی
نعمت ہے..یہی اعمال اور قربانیاں آخرت میں بڑی کام آئیں گی انشاءاللہ..تمام اہل
ایمان دیوانے بےخوف ہوکر اپنا "حق" کام کرتے رہیں..جماعتی صوبوں کے نئے
مبارک ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے..1.جنوبی پنجاب..صوبہ سیدنا عمر الفاروق رضی
اللہ عنہ..2.شمالی پنجاب..صوبہ سیدنا عثمان ذی النورین رضی اللہ عنہ....3.کراچی
شرقی..صوبہ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ..4.کراچی غربی..صوبہ سیدنا ابوعبیدہ
رضی اللہ عنہ..5.بلوچستان..صوبہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ..6.آزاد
کشمیر..صوبہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ..باقی تین صوبوں کےناموںکا اعلان پہلے ہو چکا
ہے..اور ایک صوبہ بننا باقی ہے..آج کے بعد جماعت کے تمام کاغذات واجلاسات میں یہی
نئے مبارک نام..علاقے کا حوالہ دیئے بغیر استعمال ہوں گے ..انشاءاللہ..الحمدللہ 7
نئی مساجد کی فہرست حتمی ہوچکی ہے..یہ 7مساجد رمضان المبارک تک تعمیر کرنی
ہیں..انشاءاللہ..کل انکا اعلان کر دیا جائے گا..انشاءاللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
16-2-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة اللہ
وبرکاته..اللہ تعالی کی مساجد وہی لوگ "تعمیر" اور آباد کرتے ہیں..جو
اللہ تعالی پر اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں..اور اللہ تعالی کے سوا کسی سے نہیں
ڈرتے ..مساجد کی تعمیر اور آبادی "ایمان "کی علامت ہے..اللہ تعالی کی
توفیق سے اس سال جو سات مساجد تعمیر کرنی ہیں..وہ یہ ہیں..1.جامع مسجد سیدنا حسن
رضی اللہ عنہ ،تلہ گنگ..2.جامع مسجد سیدنا حسین رضی اللہ عنہ، ڈیرہ اسماعیل
خان..3.جامع مسجد سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ ،صادق آباد..4. جامع مسجد سیدنا
اویس قرنی رضی اللہ عنہ،گوجرانوالہ..5.جامع مسجد عبداللہ بن مبارک رحمة اللہ
علیہ،اسلام آباد..6.جامع مسجد سید احمد شہیدرحمة اللہ علیہ،شرنگل کو ہستان..7.
جامع مسجد حاجی بہرام خان شہید،ثمر باغ..ان
(2)ان سات میں
سے ایک مسجد جماعت کی صوبائی انتظامیہ مقامی چندے سے تعمیر کررہی ہے..جبکہ باقی چھ
مساجد کی رقم "مرکز" نے ادا کرنی ہے..جو تقریبا دو کروڑ روپے بنتی
ہے..اللہ تعالی کا مقدس گھر تعمیر کرنے میں میرا اور آپ کا کچھ مال لگ جاۓ تو کتنی بڑی سعادت ہوگی..ہم سب آج ہی نیت باندھ لیں..توفیق
دینے اور قبول فرمانے والا تو اللہ تعالی ہے..اللہ،اللہ،اللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
16-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی نے تین افراد کے لئے دو باتوں کی ضمانت دی ہے..جب ضمانت دینے
والا اللہ ہو تو پھر اس سے پکی بات اور کیا ہوسکتی ہے؟جن تین افراد کے لئے ضمانت
ہے وہ یہ ہیں..1.جو گھر میں داخل ہوکر سلام کرتا ہو..2.جو مسجد جاتا ہو..3.جو جہاد
میں نکلا ہو..ان کیلئے دو باتوں کی ضمانت ہے..1.اگر زندہ رہے تو رزق ملے گا اور وہ
کافی ہوجاۓ گا..2.اگر مر گئے تو جنت میں جائیں گے..حدیث صحیح ہے الترغیب
والترھیب میں بھی موجود ہے..اللہ تعالی تینوں کاموں کی توفیق..اور دونوں نعمتیں ہم
سب کو عطا فرمائے آمین..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
17-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..الله تعالی امت مسلمہ کو"غلبہ"عطا فرمائے..مساجد کےلئےمستقل
مہم اس لئے چلائی تاکہ..اللہ تعالی کے باعظمت گھر پر وہی رقم خرچ ہوجو..مساجد کے
لئے ہی دی گئی ہو..ہم جہاد فنڈ سے مساجد نہیں بناتے..جہاد کا پیسہ جہاد پر ہی
لگے..اس کی سخت تاکید کی جاتی ہے..مال اور مدات میں احتیاط کا معاملہ بہت ضروری
ہے..مال ہی اس امت کا بڑا امتحان ہے..جو حرام اور خیانت سے نہ بچتا ہو اسکا کوئی
عمل قبول نہیں..مال کی حرص اور لالچ مسلمان کے دین کو ذبح کردیتی ہے..اجتماعی
اموال میں خیانت بڑا گناہ اور قیامت کی بری علامات میں سے ہے..سورۃ مائدہ کی آیت 3
کی تفسیر میں لکھا ہے..جب مسلمان حلال کا سختی سے التزام کرتے ہیں اورحرام سے بچتے
ہیں توکافر..ان سے مایوس ہوجاتے ہیں کہ..ہم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے..ہم ان کو
شکست نہیں دے سکتے..مجاہدین جب مال سے بے رغبت ہوتے ہیں تو فتوحات اور مال ان کے
قدموں میں گرتے ہیں..لیکن جب ان میں بھی مال کی ہوس آجائے تو انکا کام رک جاتا ہے
اور انکے قدم پیچھے ہٹنے لگتے ہیں..آپس میں مال کے جھگڑے،مال کی وجہ سے عدم
اطاعت،مال کے الزامات،اجتماعی مال میں خیانت اور مالدار طرز زندگی کا شوق..یہ سب
مجاہدین کے لئے خطرناک ہیں..الحمدللہ امانت داری کے نظام کی برکت سے..اللہ تعالی
نے فضل فرمایا..اور اربوں روپے کی مساجد اپنے فقیر بندوں کے ہاتھوں بنوا
دیں..یااللہ شکر..الحمدللہ،الحمدللہ..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
18-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی کے گھر سے بڑھ کر"برکت"اور کس گھر میں ہوسکتی
ہے؟..انسان کے اعمال کا اثر زمین پر پڑتا ہے..منافقین نے جہاں مسجد کے نام پر..کفر
کا اڈہ بنایا تھا..وہاں ایسی نحوست تھی کہ اللہ پاک کی پناہ..سالہا سال تک زمین سے
دھواں نکلتا تھا..پھر وہاں لوگ رہنے لگے مگرجوبھی اس میں رہتا..اسکی اولادنہ
ہوتی..بعض گناہ ایسے ہیں کہ جس زمین پر کثرت سےکئےجائیں اس زمین کوجب کھودا جاۓ تو خون نکلتا ہے..یااللہ رحم یااللہ
معافی..مسجد میں ماشاءاللہ ایک دن میں اتنے اعمال ہوتے ہیں جو دوسری جگہوں پر کئی
سال میں بھی نہیں ہوتے..اس لئے مسجد میں برکت ہی برکت ہوتی ہے..اللہ تعالی کے
سمجھدار بندے اس برکت سے عجیب فائدے اٹھاتے ہیں..امام بخاری رحمہ اللہ
(2)امام بخاری رحمہ اللہ مسجد نبوی جابیٹھے کتاب لکھ دی..ایسی برکت
ملی کہ پورا عالم اس کتاب سے آج تک مہکتاہے..شاہ عبدالقادر رحمہ اللہ مسجدجا
بیٹھے..سالہاسال وہیںبیٹھ کر تفسیرلکھ دی..اس تفسیرنےمجاہدین
کےلشکرکھڑےکردیئے..اورعلم میں یہ تفسیراپنی مثال آپ بنی..لوگ
دعاؤںاورمراقبوںکیلئے"قبروں"کی تلاش میں پھرتےہیں..حالانکہ
قبریں..رونے،عبرت،پکڑنےاورآخرت کی منازل سے ڈرنے کی جگہ ہیں..دعاکی جگہ
مسجدہے..مراقبہ کی جگہ مسجدہے..مسجدپرعرش سےنورکی بارش برستی ہے..مسجدمیں انوارات
تجلیات کی قوس قزح بکھرتی ہے..کوئی مسجد کےمقام کوتوسمجھے..آہ!مجنوں نےلیلی
کےگھرکامقام دیکھ لیامگراللہ کے عاشق اللہ کے گھرکاعظیم مقام کب سمجھیں گے؟..کب
دیکھیں گے؟..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
19-3-2015
مکتوب خادم
السلام
علیکم ورحمة الله وبركاته..الله تعالی کے بندوں کو اللہ تعالی کے
گھر"مسجد"میں سکون ملتا ہے..انہیں یہ منافقانہ خیال نہیں آتا کہ انکا
وقت ضائع ہورہا ہے..شیطان اور اسکے کارندوں نے مساجد کو ویران کرنے کا منظم نیٹ
ورک بنا رکھا ہے..ایک غیرملکی سفر کےدوران ایک نوجوان ائرپورٹ پر میرے ساتھ
آبیٹھا.. بات چیت کےدوران اس نےکہا..اللہ تعالی نےمغرب کی نمازفرض فرما کراپنے
کتنےبندوں کا ایمان بچا لیا..اگر مغرب کی نماز نہ ہوتی تو میں شرابی ہوتا..میرے
دوست رشتہ دار شراب خور ہیں..ان کےپینےکا ٹائم غروب آفتاب کےساتھ شروع ہوتا
ہے..شام پڑتےہی شرابیوں پراداسی اور نشےکی خواہش کا حملہ ہوتا ہے..مگر اسی وقت
آوازگونجتی ہے..اللہ اکبر،اللہ اکبر..اور یوں اللہ تعالی اپنے بندوں
(2)بندوں کو اپنے گھر بلا لیتے ہیں..میں بھی چلا جاتا ہوں..نماز کے
لئے وضو طہارت پاک کپڑے پاک منہ چاہیے..پھر آگے عشاء بھی قریب تو یوں میں..گناہ کی
کالی راتوں سے بچ جاتا ہوں..شیطان نے ٹی وی،تجارت،تقریبات کے جتنے بھی پیکج عام
کئے ہیں ان کا بڑا مقصد..مسلمان کو مسجد سے دور کرنا ہے..مسجد میں مسلمانوں کو
فرشتوں کی صحبت اور دعائیں ملتی ہیں..یہ صحبت اور دعائیں شیطانی اثرات کو مٹاتی
ہیں..جو نمازی نماز کے بعدجب تک مسجدمیں باوضو رہے..فرشتے اس کےلئے استغفار کرتے
رہتے ہیں..اللھم اغفرله وارحمه..یااللہ اسکی مغفرت فرما اس پررحم
فرما..آج مغرب سے حسین وجمیل جمعہ شریف آتے ہیں..مساجدمہم اور مقابلہ حسن..نامہ
اعمال میں درج کرائیں..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
20-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..الله تعالی ہم سب کو"اہل جمعہ"میں سے بنائے..جمعہ تمام دنوں کا
بادشاہ ہے تو اس میں ہر عمل کا وزن بڑھ جاتا ہے..حدیث میں آیا ہے کہ سب سے افضل
نماز..جمعہ کے دن کی فجر ہے..جو جماعت سے ادا کی گئی ہو..جو یہ پا لے اسے مغفرت مل
جاتی ہے..دیکھا آپ نے؟وہی فجر ہے مگر جب جمعہ کے دن آئی تو زیادہ قیمتی
ہوگئی..مبارک مہم میں صرف دس دن باقی ہیں..ابتداء میں جو تیزی نظرآئی وہ ماند پڑ
گئی..آج جمعہ کی محنت سے مہم کو..اور اپنے نامہ اعمال کو وزنی کریں..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
22-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی "حق"قیامت کا
دن"حق"..موت"حق"..مرنے کے بعد زندہ کرکے اٹھایا
جانا"حق"..اللہ،اللہ،اللہ..قیامت کے دن انسان ایک ایک نیکی کا محتاج
ہوگا..کوئی کسی کو اپنی نیکی دینے پر تیار نہ ہوگا..آج جو نیکی ہم پچاس روپے میں
کرسکتے ہیں..قیامت کے دن وہ کروڑوں میں بھی نہیں ملے گی..اللہ تعالی سے عاجزی کے
ساتھ مانگو..اللھم
اجعل
خيرعمري
آخره..يااللہ
عمر کا آخری حصہ بہترین بنا دیجئے..شیطان تھکا دیتا ہے کہ..بس کرو..نفس الجھا دیتا
ہے کہ دنیا کا بھی سوچو..بیماریاں گرا
دیتی ہیں کہ بس علاج دواء اور زندہ رہنے کے شوق میں برباد ہوتے رہو..اولاد پھنسا
دیتی ہے کہ ہمارے بچوں کے بھی ناز اٹھاؤ..برے دوست بہکا دیتے ہیں کہ زندگی کا عیش
بھی دیکھو..جی
(2)جی ہاں!عمر
بڑھتی ہے تو حملے بھی بڑھ جاتے ہیں..تاکہ خاتمہ خراب ہو..انجام برا ہو..اس لئے
محتاط رہیں..مالک سے مانگتے رہیں..نیکیوں سے نہ اکتائیں..محنت سے نہ تھکیں..بس چند
دن ہیں..اور پھر ان شاء اللہ راحت ہی راحت..مہمانی ہی مہمانی..مزے ہی مزے..سلام ہو
فدایان اسلام پر..ماشاءاللہ کیسا شاندار خاتمہ پاتے ہیں..گونجتا گرجتا..مہکتا
جگمگاتا خاتمہ..کفر کی چیخیں..تکبیر کے نعرے..اور محبت کا رقص کرتا
منظر..بھائیو!اسلامی سال کا چھٹا مہینہ..جمادي الآخر..شروع ہوچکا..آج چاند رات ہے
مسنون دعا اور معمولات کی یاددہانی ہے..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
23-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی کا احسان کہ اپنے بندوںکو"شکر"کی نعمت عطا
فرمائی..شکر کرتے جاؤ نعمتیں بڑھاتے جاؤ..نعمتیں بچاتے جاؤ..بالکل پکا نسخہ ہے,بہت
پکا..مگر اس نسخہ سے فائدہ اٹھانے والے بہت تھوڑے ہیں..فرمایا..میرے بندوں میں
شکرگزار لوگ تھوڑے ہیں..اللہ تعالی کا احسان کہ اپنے بندوں
کو"استغفار"کی نعمت عطا فرمائی..استغفار کرتے جاؤ..گناہ مٹاتے
جاؤ..نقصانات دھوتے جاؤ..زخم بھرتے جاؤ..جی ہاں!ہر گناہ انسان کو زخمی کردیتا
ہے..کمزور کردیتا ہے..نقصان میں ڈال دیتا ہے..بس یہ دو عظیم نعمتیں ہیں ایک
شکر..الحمدللہ الحمدللہ..اور ایک استغفار..استغفر اللہ استغفر اللہ..جس کو یہ دو
نعمتیں نصیب ہوگئیں وہ..بادشاہ ہے..بادشاہ..دنیا میں بھی بادشاہ،آخرت میں
(2)آخرت میں بھی بادشاہ،قبر میں بھی بادشاہ..اپنے ایمان پر
شکر..اپنی نماز پر شکر،اپنے جہاد پر شکر،اپنی مہمات پر شکر،اپنی صحت پر شکر،اپنے
رزق پر شکر..دل سے شکر,والہانہ شکر..ہم سب ادا کیا کریں..تجربہ تو نہیں کہتا یقینی
بات ہےآج رات کو جب اپنی مہم کا حساب کریں تو..اچانک مخلوق سے لائن کاٹ کر..مالک
سے رابطہ جوڑ لیں..کوئی سورۃ پڑھیں یا
کوئی ذکر اور پھر شکر..یااللہ اتنا عظیم احسان کہ مساجد کیلئے اتنا فنڈ جمع
کرادیا..الحمدللہ الحمدللہ..رابطہ ایسا کہ اردگرد کی خبر نہ رہے..ساتھ بیٹھے والے
بھی بول اٹھیں..سرکار!کہاں چلے گئے؟..یہ عمل آج کرلیا تو کل نتائج ان شاء اللہ
دگنے ہوں گے..دسترخوان پر حلال کھانے کا شکر ادا کریں تو کل کا رزق آج سے بہتر
ہوگا..صحت پر شکرادا کریں تو
(3)تو بیماری
قریب نہ پھٹکے گی..ایک صاحب نے لکھا کہ نماز باجماعت کبھی چھوٹ جاتی ہے..ان کو
جواب بھیجا کہ جب نماز باجماعت ادا کریں تو دل سے احسان میں ڈوب کر مالک کا شکر
ادا کریں..اگلی نماز خود پہلی صف مل جاۓ گی..اچھا بھائیو..آج کی آخری بات..جب
حکومت نے موجودہ آپریشن شروع کیا..تو آپ سے عرض کیاتھا..مالک سے جڑے رہیں،کام میں
جتے رہیں..اس وقت کچھ لوگ خوشی سے تالیاں پیٹ رہے تھے..کہ لٹکا دو ہر مجاہد کو..آج
وہی لوگ سر پیٹ رہے ہیں،منہ پیٹ رہے ہیں..اور کہتے ہیں لٹکا دو مرزا کو..دیکھو
بھائیو!اللہ سنتا ہے..دل چاہتا ہے زور سے قہقہ لگا دوں مگر نہیں..میں کہتا ہوں
الحمدللہ الحمدللہ..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
25-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی فرماتے ہیں..نبئ عبادي أ ني أنا الغفور الرحيم وأن
عذابي هو العذاب الأليم..اے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) میرے بندوں کو بتا دیجئے کہ میں
بخشنے والا مہربان ہوں..اور میرا عذاب ہی دردناک عذاب ہے..سبحان اللہ..میرے بندوں
کو اطلاع دیجئے میری مغفرت کی..میرے بندے..واہ!جن کو اپنا قرار دے دیا..میرے
بندے..ان پر عذاب کیسا؟ایک بزرگ فرماتے ہیں..پورے قرآن کے الفاظ میں
وہ"ی"جو "عبادی"کے آخر میں ہے..جس کا مطلب
ہے.."میرے"اس نے ہماری عزت اور شان کو آسمان تک پہنچا دیااور دل کو امید
سے بھر دیا..ارے وہ عظیم مالک خود فرما رہےہیں..میرے بندے..غور کریں..محلے میں اس
کی چلتی ہے جو ایس ایچ او کا بندہ ہو..شہر میں وہ دندناتا پھرتا ہے جو
(2)جو گورنر کا
بندہ ہو..ائرپورٹوں پر اس کو کوئی نہیں روکتا جو صدر یا وزیراعظم کا بندہ ہو..پورے
سندھ کا وہ مالک جو زرداری کا بندہ ہو..پنجاب کا وہ راجا جو نواز شہباز کا بندہ
ہو..ملک میں اس کی چلتی ہے جو امریکہ کا بندہ ہو..ارے جب اتنے کمزور اور گندوں کے
بندوں کا یہ حال ہے تو..اس کا مقام کیا ہوگا جو..قادر اور پاک اللہ کا بندہ
ہو..کون روک سکتاہے اسے؟دنیا میں اسکی الگ شان..مرتے وقت اسکا الگ پروٹوکول..قبر
میں اسکا الگ استقبال..حشر میں اسکا الگ مقام..اللہ کا بندہ آرہا ہے..ارے اللہ کا
بندہ آرہا ہے..بس بھائیو!کامیابی سامنے ہے..شرط ایک ہے کہ اللہ کے بندے بن
جاؤ..ہاں!صرف اللہ کے بن جاؤ..اللہ اللہ اللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
26-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی نے"مسجد"کو بڑی شان عطا فرمائی ہے..حضرت آقا مدنی
صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے فورا بعد"مسجد نبوی"تعمیر فرمائی..اور
خود تعمیر میں حصہ لیا..پھر غزوہ خیبر کے بعد دوبارہ تعمیر فرمائی..تب بھی خود
اینٹیں اٹھائیں گارا بنوایا اور کام میں حصہ لیا..اندازہ لگائیں..جس کام پر حضرت
آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا قیمتی وقت لگا وہ کام کتنا اونچا اور ضروری
ہوگا..پھر صرف وقت مبارک ہی نہیں..محنت بھی اور پسینہ بھی..ارے ان کے پسینہ مبارک
کا ایک قطرہ آسمان زمین کے تمام خزانوں سے قیمتی ہے..یہ تو شیطان اورکفار کی محنت
ہے کہ آج مسجد کےکام کو چھوٹا سمجھا جاتا ہے..یہ نفس اورنفاق کافتنہ ہےکہ بعض
مجاہد کہلوانے والےافراد بھی..تعمیر
(2)تعمیرمسجد کی
محنت پر تنقید کرتے ہیں..حالانکہ سچا مجاہد..مساجد کا عاشق اور خادم ہوتا ہے..آج
مسجد کی تعمیر میں خود حصہ لینے کی سنت مسلمانوں نے ترک کر دی ہے..ارے دین کے
دیوانو تم ہی آگے بڑھو..کسی دن ذوق شوق سے جاکر اینٹیں اٹھاؤ..اور کام کرتے کرتے
گارے مٹی سیمنٹ اور پسینہ میں لت پت ہوجاؤ..یہ حقیقی حسن کا "بیوٹی
پارلر"ہے..جب مسجد کی مٹی نصیب ہوئی تو امید ہے اس کی برکت سے ان شاء
اللہ"محاذ جہاد"کی مٹی بھی حاصل کرنے کا موقع ملے گا..اور وہ مل گئی
تو..مزے ہوجائیں گے مزے..جہنم کی آگ بھی حرام..دھواں بھی حرام..مہم ماشاءاللہ اچھی
جارہی ہے..آج مغرب سے ہمارے شیخ..سید جمعہ محترم..تشریف لاتے ہیں..مقابلہ حسن ہمیشہ
آباد رہے..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
27-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی..امت مسلمہ پررحم فرمائے..مسجدنبوی کی ایک توسیع حضرت فاروق
اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمائی..اوردوسری بڑی توسیع حضرت عثمان ذی النورین رضی اللہ
عنہ نےفرمائی..آپ نے توسیع سےپہلےبڑےصحابہ کرام سے مشورہ کیا..جب سب کا اتفاق
ہوگیا تو آپ نے ظہر کی نماز کے بعد..بہت موثر خطاب فرمایا..مسجد کی تعمیر کی فضیلت
بیان کی..اور توسیع کا اعلان فرما دیا..اگلے ہی دن کام شروع ہوگیا..اور سیدنا
عثمان رضی اللہ عنہ بھی کام میں شریک ہوگئے..حالانکہ بوڑھےتھے..خلافت کی ذمہ داری
تھی..ہمیشہ روزہ رکھتے تھے اور رات کا اکثر حصہ نماز میں گزارتے تھے..مگرمسجدکی
تعمیر کی اہمیت جانتے تھے تو..خلافت،بڑھاپا،روزہ،رات کی عبادت..کوبھی رکاوٹ نہ
بننے دیا..
(2)دیا..اور
مسجد کی مزدوری میں لگ گئے..ہاں بے شک..مسجد کے مقام کو دل والے ہی پہچانتے ہیں..آج
جمعہ ہے..سب ساتھی یمن کے مسلمانوں کے لئے دعا کریں..وہاں حوثی شیاطین کا حملہ
ہے..یہ حوثی دہشت گرد پہلے بھی بشارالاسد کی فوج میں شامل ہوکر شام کے مسلمانوں پر
ظلم ڈھا چکے ہیں..ان کو ایران اور اسرائیل کی مشترکہ امداد حاصل ہے..یمن بہت پیارا
ملک ہے ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نےاہل یمن کے فضائل ارشاد فرمائے ہیں..سعودیہ
نے اچھا کیا کہ حوثی شیاطین پر کاروائی کی ہے..ہم دین اسلام کے مفاد میں اس
کاروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں..ہر کلمہ گو مسلمان کو چاہیے کہ
حوثیوں،نصیروں،صہیونیوں،پاس داریوں اورحزبیوں کے خلاف دین اسلام کی نصرت کرے..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
.
28-3-2015
<مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی کا شکر اور بڑافضل کہ"مساجد"کی خدمت کی توفیق عطا
فرمائی..ماشاءاللہ اب تک پانچ صوبے مہم میں اپنا "ہدف"عبور کرچکے..جو
پیچھے ہیں وہ دعا اور محنت کا زور لگا کر آخری دو دنوں میں سب سے آگے بڑھ جائیں..ہمارے
پرانے ساتھی"بھائی عبید اللہ"کل جمعہ کے دن انتقال کرگئے..وہ ایک عرصہ
تک بندہ کی گاڑی چلاتے رہے..آج 3:30پربورے والا میں انکی نماز جنازہ ہے قریب کے
رفقاء شرکت کریں اور دور والے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
29-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی کی"مساجد"کی طرف اللہ تعالی کے"بندوں"کا
دل خود کھنچتا ہے..جب مسجد قبا تعمیر ہورہی تھی تو حضرات صحابہ کرام دن کو پتھر
اٹھاتے..اور جب رات ہوتی تو انصار کی ایک خوش بخت خاتون..اپنی رشتہ دار عورتوں کو
ساتھ لیکر مسجد کے پتھر ڈھونے میں لگ جاتیں..رات کی تاریکی کا ایسا فائدہ وہی
اٹھاتے ہیں جن کے دل میں روشنی ہو..مسجدنبوی میں بھی یہی مناظر تھے..رات گہری ہوتی
تو ایک بوڑھی خاتون چپکے سے جھاڑو لیکر پہنچ جاتیں..اور مسجد شریف کی صفائی
کرتیں..ان دونوں خواتین کے جنازوں کا تذکرہ حدیث کی کتابوں میں موجودہے..اگرکوئی
عشق مجازی کی لعنت میں مبتلا ہو..اور اسے معشوق کی طرف سے پیغام آئے..آجاؤ..میرے
گھرآجاؤ..وہ کیسے شوق,بے تابی اور
(2)اور دھڑکتے
دل کے ساتھ جاۓ گا..اے بھائیو!محبوب حقیقی کے گھر "مسجد"ایک بار تو
ایسے شوق کے ساتھ جاؤ..دھڑکتا دل،بے تاب نگاہیں،بھیگی پلکیں..بے ساختہ قدم..دائیں
بائیں سے بے خبر پھر جب مسجد نظر آۓ تو دل اور زبان سے شکر کی برسات
ہو..پھر ادب سے داخل ہوں..مسجد داخل ہونے کی دس سنتیں اور آداب ادا کریں..اور
اعتکاف کی نیت کرکے اپنے محبوب رب کے مکرم مہمان بن جائیں..مہم میں بس کل کا دن رہ
گیا..ایک بڑا فائدہ اس مہم سے یہ ہوا کہ جماعت کے کئی ساتھی جو مسجد یوں جاتے تھے
جیسے شرارتی بچہ مدرسہ یا اسکول جاتا ہے اور بے تابی سے انتظار کرتا ہے کہ کب چھٹی
ہو تو یہاں سے بھاگوں..وہ اب شوق اور محبت سے مسجد جاتے ہیں ماشاءاللہ..والحمدللہ..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمدرسول الله
30-3-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله
وبركاته..اللہ تعالی کے محبوب نبی..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم..جس طرف بھی جہاد
کے لئے تشریف لے گئے..راستےمیں مسجدیں بناتے گئے..سب سےزیادہ مساجد غزوہ تبوک میں
بنائیں..16 یا 20..اور کئی مساجد غزوہ خیبر میں..غزوہ احزاب قریب تھا مگر اس میں
بھی مسجد بنائی..کائنات کی سب سے بڑی اور عظیم مسجد..کعبہ شریف مسجدالحرام بھی جہاد
کی برکت سے آزاد ہوئی اور اہل اسلام کو نصیب ہوئی..سیدنا فاروق اعظم کے جہادی لشکر
کے سامنے یہودیوں نے ہتھیار ڈالے..اور مسجداقصی مسلمانوں کو نصیب ہوئی..پھر
صلیبیوں نے اس پر قبضہ کرلیا تو سلطان صلاح الدین ایوبی کی جہادی تلوار نے یہ نعمت
مسلمانوں کو واپس دلوائی..دنیا میں سب سے زیادہ مساجد مجاہدین نے بنائیں..اور
(2)اور مجاہدین
کو سب زیادہ فائدہ ہمیشہ"مساجد"سے پہنچا..خلاصہ یہ کہ مسجد اور مجاہد کی
بہت پکی..بہت پرانی اور بہت میٹھی یاری ہے..اللہ تعالی آپ سب کو جزاۓخیر عطا فرمائیں..آپ نے اس تاریخی یاری کو نبھانے کیلئے ایک
مہم چلائی..
ماشاءاللہ 9میں سے 7صوبے اپنا ہدف
عبور کرگئے..الحمدللہ ساتوں مساجد پر تعمیر کا کام شروع ہے..کئی مساجد کے پلاٹ
موجود ہیں..ان پر ان شاء اللہ اگلے سال کام ہوگا..آج مغرب کی اذان کے ساتھ..یہ
معطر مہم مکمل ہوجاۓ گی..یہ اس مہم کا آخری مکتوب ہے..آپ
سب کو دل کی محبت سے سلام..اور ڈھیروں دعائیں..
والسلام