Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
11-08-2010
مکتوب خادم 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج تھوڑی دیر بعد رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان ہے ان شاء اللہ۔ 
اے ایمان والو! ہمت کی کمر باندھ لو۔  ہم سب اس رمضان کو اپنی زندگی کا بہترین رمضان بنانے کی دعا اور محنت کریں… رمضان کی پہلی رات جو سورۃ فتح پڑھ لے اسکو پورے سال ان شاء اللہ فتوحات نصیب ہوتی ہیں… شاندار استقبال… عاجزی والی دعائیں… بندہ آپ سے دعاؤں کی التجا کرتا ہے۔ 
والسلام
خادم
(استقبال رمضان)
7-11-2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اللہ پاک آپ سب پر رحمت فرمائے بہت ممکن ہے کہ ابھی مغرب سے ذوالحجہ کا مبارک عشرہ شروع ہو جائے۔  تلاوت،  ذکر،  مسجد اور دعا سے استقبال کریں۔  زیادہ سے زیادہ روزوں،  نوافل،  صدقہ خیرات کا اس عشرہ میں فائدہ اٹھائیں۔  اور دین کا کام تازہ اخلاص اور تازہ محنت سے کریں۔  بندہ غریب عاجز کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ 
والسلام
خادم
(استقبال عشرہ ذوالحجہ)
7-12-2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! 
ابھی تھوڑی دیر بعد مغرب سے ہماری زندگی کا نیا سال شروع ہو رہا ہے۔  ۱۴۳۲ھ اللہ اکبر۔  نئے سال کا استقبال اچھے دل،  اچھی سوچ،  اچھی جگہ اور اچھی حالت میں کریں۔  زندگی کے اوقات کو قیمتی بنائیں۔  محرم کے پہلے ۱۰دن دو کام کثرت سے کریں،  ایک تو استغفار اور دوسرا اپنی جماعت میں مثالی اتفاق،  اتحاد اور ایثار کا قیام۔ جو یہ دو کام کرے گا ان شاء اللہ،  اللہ پاک کا قرب پائے گا۔  یا اللہ اس سال کو پوری امت کے لئے خیر،  برکت،  عافیت اور فتوحات کا سال بنا۔ آمین۔ 
والسلام
خادم 
(استقبال سال جدید)


15-12-2010
 مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ! 
دو مبارک دن آرہے ہیں… ہوسکے تو کل اور پرسوں روزہ رکھیں… اور آج مغرب سے جماعت میں ایک ایسی مہم شروع ہورہی ہے… جس کا بدلہ بہت اونچا ہے،  ان شاء اللہ… یہ مہم آپ سب خود چلائیں… اپنی مبارک جماعت میں اتفاق،  محبت کی مہم… رُحَمَائُ بَیْنَھُم کو سامنے رکھ کر… اگر آپ کسی سے ناراض ہیں تو معاف کردیں… کوئی آپ سے ناراض ہے تو معافی مانگ لیں… اللہ والوں کا مسلک دل کو آئینے کی طرح پاک صاف رکھنا ہے… اور ہر ضلع، حلقہ، شعبہ کے ساتھی جمع ہوں… اپنے مقصد کو یاد کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں… محرم کی وجہ سے سفر مشکل ہے… یہ مبارک کام اپنے اپنے مقامات پر کریں… ہرناظم اپنے شعبہ میں اور ہر منتظم اپنے علاقے میں اس کی محنت کرے… اللہ کے بندو!ہر نماز کے بعد اپنی جماعت پر اللہ پاک کا شکر ادا کرو… کہ اس کی برکت سے ہمیں بڑی نعمتیں مل رہی ہیں… آج مغرب سے دس محرم بروز جمعہ کی مغرب تک آپ سب کی تشکیل جماعت میں رُحَمَائُ بَیْنَھُم کا ماحول قائم کرنے پر ہے… اب جس کی مرضی جتنا چاہے جھولی بھر لے… 
والسلام
خادم
(رحماء بینھم مہم) 
29-12-2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ! 
پرسوں کراچی میں ہمارے ایک محبوب ساتھی بھائی شہزاد صاحب کو ان کی چار سالہ بیٹی سمیت شہید کیا گیا… اور آج تھوڑی دیر پہلے ہمارے ایک اور محبوب ساتھی بھائی عمران گودھرا کراچی میں شہید کردئیے گئے۔۔اِناَّلِلّٰہِ وَاِناَّ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔۔اللہ پاک دونوں شہداء کی شہادت کو قبول فرمائے ۔۔اور ان کو شہداء احد، شہداء بئر معونہ اور شہداء جیش کے ساتھ جمع فرمائے۔ہمارا دل زخمی ہے مگر کوئی پچھتاوا نہیں ہم تو شہادت کے طلب گار ہیں… مگر ان شہداء کے قاتل ان شاء اللہ کتے کی موت مر جائیں گے۔۔کراچی کے ساتھی حوصلہ نہ ہاریں… اپنا سینہ کھول کر چلیں… اگرحوریں آپ کے استقبال کے لئے آرہی ہیں تو آپ کو خوشی منانی چاہیے… اللہ پاک آپ کے ساتھ ہیں… ہر ساتھی ہوشیار رہے… اکیس بار آیۃ الکرسی… پانچ سو بار یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ… اور سو بار اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْئیٍ حَفِیْظٌ… کااہتمام کریں… باقی ملک بھر کے ساتھی بسم اللہ کا عمل کرکے کراچی والے بھائیوں کے لئے دعا کریں… دشمن ان شاء اللہ خوفناک انجام سے نہیں بچ سکے گا… دونوں شہید بھائیوں کو پیار بھرا سلام… 
والسلام
خادم 
٭… ٭… ٭


استغفار مہم

حجامہ مہم

عشر مہم

مساجد مہم

رمضان مہم

مؤمنات مہم

۔قربانی مہم