Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
26-1-2015

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..اللہ تعالی کےہاں جب بندوں کی پیشی ہوگی..اوریہ ضرورہوگی..تواس دن ان لوگوں کے مزےہوں گے،جنہوں نےدین کی خاطرقربانی دی..کوئی زخم..کوئی خون کا قطرہ..قیدکاکوئی دن..خوف کےلمحات..غم اورپریشانی..ارے بھائیو!اس دن یہ اعمال اتنے قیمتی.. اتنے وزنی اور اتنے مقبول ہوں گے کہ دوسرے لوگ کہیں گے..یا اللہ!ہمیں واپس دنیا میں بھیج..وہاں ہم پر ایسی آزمائش آئیں کہ ہمارے جسم قینچیوں سے کاٹے جائیں..تاکہ ہمیں بھی قیامت میں ایسا انعام اور ایسا اکرام ملے..ہاں!بے شک دین کے راستے کی آزمائش کےبرابراور کوئی نیکی نہیں..اللہ تعالی دین والوں پر آزمائش لاتے ہیں..تاکہ کھوٹے کھرے اور سچے جھوٹے میں امتیاز ہوجاۓ..جو جھوٹے اورکھوٹےہوتے ہیں وہ بھاگ جاتے ہیں..اور
(2)اور جو سچے ہوتے ہیں وہ آزمائش کی بھٹی میں پک کر اور مضبوط ہوجاتے ہیں..اسی لئے ہمیں سکھایا گیا کہ جب آزمائش شروع ہو تو نہ ہی گھبراؤ نہ بھاگو اور نہ ڈھیلے پڑو..بلکہ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوکر تین چیزیں مانگو..1..مغفرت،معافی..2..ثابت قدمی..3..نصرت..دعا یہ ہے..ربنا اغفرلنا ذنوبناواسرافنافی امرناوثبت اقدامناوانصرناعلی القوم الکافرین..بھائیو!آج کل یہ دعا خوب مانگیں،دل سے مانگیں..سینکڑوں بار مانگیں..
والسلام
خادم..

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
26-4-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..اللہ تعالی کا"قرب"حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ"استغفار"ہے..اپنے رب سے معافی مانگتے جاؤ اور اس کے قریب ہوتے جاؤ..اے مسلمانو!استغفار کو اپنا کر دیکھو!رب کعبہ کی قسم زندگی ہی بدل جاۓ گی..استغفار ہماری روح کو گناہوں کی میل کچیل،زنگ اورگندگی سے پاک کرتا ہے..اور ہمیں راحت اور جنت کی راہ چلاتا ہے..استغفار کے مقام کا ایک واقعہ ملاحظہ فرمائیں!..ابو عبداللہ محمد بن خزیمہ الاسکندرانی فرماتے ہیں!..جب حضرت امام احمد بن حنبل کا انتقال ہوا تو مجھے شدید غم اور صدمہ پہنچا،تب میں نے امام احمد رحمة اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا کہ بہت ناز سے چل رہے ہیں..میں نے عرض کیا!اے
(2)اے ابو عبداللہ!یہ کیسی چال ہے؟فرمایا!یہ خدام کی چال ہے دارالسلام یعنی جنت میں..میں نے عرض کیا!اللہ تعالی نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟کہنے لگے،اللہ تعالی نے مجھے مغفرت عطاء فرمائی اور مجھے تاج پہنایا اور سونے کے دو جوتے پہنائے اور ارشاد فرمایا!اے احمد!یہ تمہارے اس قول کا بدلہ ہے کہ..قرآن اللہ تعالی کا کلام ہے(مخلوق نہیں)..پھر ارشاد فرمایا!اے احمد مجھ سے وہ دعا مانگو جو تم تک سفیان ثوری سے پہنچی تھی اور تم دنیا میں مجھ سے مانگا کرتے تھے..میں نے کہا!يارب كل شئ بقدرتك علی كل شئ إغفرلي كل شئ حتی لا تسألنی عن شئ..اے ہر چیز کے رب،
(3)اے ہر چیز کے رب،ہر چیز پر اپنی قدرت کے صدقے مجھے ہرچیزمعاف فرما دیجئے یہاں تک کہ آپ مجھ سے کسی چیز کاسؤال(و حساب)نہ فرمائیں..اس پر اللہ تعالی نےفرمایا!اے احمد!یہ سامنے جنت ہے،اٹھواور اس میں داخل ہوجاؤ..(البدایہ والنھایہ)
والسلام
خادم..
لاالهالااللهمحمدرسولالله
13-5-2015

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے..حرمت اور احترام والا مہینہ "رجب المرجب" جارہا ہے..بھائیو!استغفار،استغفار..بہنو!استغفار،استغفار..گناہوں کے بوجھ سے زمین پھٹ رہی ہے..برائیوں کی کثرت سے آسمان ٹپک رہا ہے..معاصی کی کثرت سے پہاڑ لرز رہے ہیں..اور تو اور گناہوں کی زیادتی سے ہر آدمی کا دل خود اس سے تنگ ہورہا ہے..مجاہدین کرام!کثرت سے استغفار..بزرگان گرامی..بہت زیادہ استغفار..پاکباز ماؤں بہنو!دن رات استغفار..اے اللہ کے پیارو!اپنے محبوب رب کو منانے کے لئے سچی توبہ اور زیادہ استغفار..یااللہ مغفرت،یااللہ معافی،یااللہ،یااللہ..
والسلام
خادم..
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

استغفار مہم

حجامہ مہم

عشر مہم

مساجد مہم

رمضان مہم

مؤمنات مہم

۔قربانی مہم