5-11-2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی "کم ھمتی"اور
"سستی"سے ہم سب کی حفاظت فرماۓ..ایک مسلمان کے لئے لازم ہے کہ
وہ"سستی"کو برا سمجھے،بیماری سمجھے،عیب سمجھے اور آفت سمجھے..کیونکہ
ہمارے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم"سستی"سے نفرت فرماتے
تھے..پس ہمیں چاہئے کہ ہم"سستی"سے بار بار اللہ تعالی کی پناہ
مانگیں..اور تو اور ھم نے خود حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق میں کتنی
غفلت اور سستی کر رکھی ہے..اب تو داڑھی منڈوانے اور کتروانے والوں کو احساس تک
نہیں ہوتا کہ..وہ کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء علیھم السلام کی مبارک سنت
سے بغاوت کررہے ہیں..جب سے دینداروں میںفوٹو،ویڈیو،موبائل،ٹی وی ٹاک شواور فیس بک
کی وبا آئی ہے تو..اب داڑھی کی دعوتدعوت دینے والے بھی بہت کم رہ گئے
ہیں..الحمدللہ جمعرات اور جمعہ دن کا"مقابلہ حسن"بہت سے مسلمانوں
کو"حق"سے جوڑ رہا ہے"محبوب"سے جوڑ رہا ہے..ہم اس مخلصانہ
مقابلے کی کارگزاری جمع نہیں کرتے..مگر جو کارگزاری خود بخود آجاتی ہے..اسے دیکھ
کر دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے..کہیں بیس لاکھ درودشریف،کہیں تیس لاکھ درود
وسلام..بھائیو!اور بہنو!یہ"مقابلہ حسن"بڑھی نعمت ہے..اس میں ترقی
کریں..اللهم صل و سلم علی سيدنا محمد..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله